:سوال
قبرستان میں کلام شریف یاپنج سورہ قبر کے نزدیک بیٹھ کر تلاوت کرنا جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
قبر کے پاس تلاوت یاد پر (زبانی) خواہ دیکھ کر ہر طرح جائز ہے جبکہ لوجہ اللہ (اللہ کیلئے ہو، اور قبر پر نہ بیٹھے ، نہ کسی قبر پر پاؤں رکھ کر وہاں پہنچا ہو، اور اگر بے اس (بغیر اس ) کے وہاں تک نہ جا سکے تو قبر کے نزدیک تلاوت کیلئے جانا حرام ہے بلکہ کنارے ہی سے جہاں تک بے کسی قبر کو روندے جا سکتا ہے تلاوت کرے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 525