:سوال
قدیم قبر اگر کسی وجہ سے کھل جائے یعنی اس کی مٹی الگ ہو جائے اور مردہ کی ہڈیاں وغیرہ ظاہر ہونے لگیں تو اس صورت میں قبر کو مٹی دینا جائز ہے یا نہیں ؟ اگر جائز ہے تو کسی صورت سے دینا چاہئے؟
:جواب
اس صورت میں مٹی دینا فقط جائز ہی نہیں بلکہ واجب ہے کہ ستر مسلم ( مسلمان میت کو چھپانا )لازم ہے اور اس بارے میں کوئی صورت بیان میں نہ آئی، ستر لازم اور کشف ممنوع ( کھولنا منع ہے ) اس طرح چھپائیں کہ زیادہ نہ کھولنا پڑھے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 403