:سوال
عورت نے اپنے شوہر سے سرکشی کی اور اس کے حکم کو نہ مانا اورشوہر کادل دکھایا اورشوہر پر زبان درازی کی تو ایسی عورت کو طلاق دینا واجب ہے یا نہیں، اور اگر شوہر اپنی بی بی کی زبان درازی اور سرکشی پر راضی ہے اور وہ امامت کرا تا ہے ؟ ایسے شخص کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟
: جواب
اسے جزماً طلاق دینا واجب نہیں اور اس پر صبر کرنے والا نہایت نیک کام کرتا ہے ، اگر نیت اللہ کے لئے ہو بہر حال یہ امر امامت میں خلل انداز نہیں کہ یہ اپنے حق سے درگزر ہے اور اس میں حرج نہیں اور یہاں راضی ہونا ایں معنی نہیں تھا کہ اس کے افعال خلاف شرع کو پسند کرتا ہے جس سے وہ قابل امامت نہ ر ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 605