:سوال
عورت نے شوہر سے مہر لینا ہے، کیا اس پر زکوۃ ہے؟
:جواب
معجل مہر سے جب بقدر خمس نصاب ہو اُس وقت عورت پر زکوۃ واجب الادا ہوگی اور پہلے دیتی رہے تو بہتر ہے اور یہ مہر جو عام طور پر بلا تعیین وقت باندھا جاتا ہے جس کا مطالبہ عورت قبل موت و طلاق نہیں کر سکتی اس پر زکوۃ کی صلاحیت بعد وصول ہوگی ۔ واللہ تعالیٰ اعلم
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 169