نماز میں دونوں سجدے فرض ہیں یا ایک
:سوال
نماز میں دونوں سجدے فرض ہیں یا ایک فرض اور دوسرا واجب ؟ اگر یہ مسئلہ اختلافیہ ہے تو قول قوی اور راجح کون سا ہے؟ ایک مدرسے کے بعض مدرسین کا کہنا ہے کہ پہلا سجدہ فرض اور دوسر اوا جب ہے۔
:جواب
 با جماع امت دونوں سجدے فرض ہیں ، اصلا اس میں کسی عالم کا خلاف نہیں کہ قوی و راجح بتایا جائے ، اس کا منکر اجماع امت کا منکر ہے ۔۔( اس پر متعدد دلائل دینے کا بعد امام اہلسنت علیہ الرحمہ فرماتے ہیں ) غرض مسئلہ آفتاب کی طرح روشن ہے مقدس مدرسین سے بنظر خیر خواہی گزارش کہ فرض قطعی و اجماع امت کا انکار سہل ( آسان ) نہیں لہذا اگر مناسب جائیں کلمه و اسلام و نکاح کی تجدید فرما لیں آئندہ احتیاط۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 171 تا 179

مزید پڑھیں:قومہ و جلسہ میں دیر تک ٹھہرنا کیسا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  رشوت کا پیسہ ہو تو اس سے حج کرنے کا کیا حکم ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top