نماز جمعہ میں کون سی سورت پڑھنا افضل ہے؟
:سوال
نماز جمعہ میں کون سی سورتیں پڑھنا حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے ثابت ہے؟ اگر بڑی سورتیں پڑھنا مقتدیوں پر گراں ہو تو کیا کرنا چاہئے؟
:جواب
جمعہ میں حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے پہلی رکعت میں سورہ جمعہ، دوسری رکعت میں سورہ منافقون، اور کبھی پہلی میں سبح اسم ربک الاعلی اور دوسری میں ھل اتک حدیث الغاشیہ ثابت ہے۔ اور حسب حاجت و مصلحت کمی بیشی کا اختیار ہے، اور اگر مقتدیوں پر تکلیف و ناگواری ہو تو اختصار لازم ہے مگرحتی الا مکان قدر مسنون سے کمی نہ کرے کہ قدر مسنون کا محض کسل کی وجہ سے ناگوار ہونا ان کا قصور ہے جس میں نہ وہ مستحق رعایت نہ اُس کے سبب ترک سنت کی اجازت، ہاں اگر مثلاً کوئی مریض یا ضعیف ایسا ہو کہ بقد ر سنت پڑھنا بھی اُس کے لئے باعث تکلیف ہوگا تو اُس کی رعایت واجب ہے اگر چہ نماز جمعہ کوثر و اخلاص سے پڑھانا ہو۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 495

مزید پڑھیں:دو خطبوں کے درمیان دعا مانگنا بدعت سیئہ ہے یا نہیں؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  امام معین کی اجازت کے بغیر کسی کا خطبہ اور جمعہ پڑھانا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top