:سوال
نہار عرفی و شرعی ( عرفی اور شرعی دن ) میں کیا فرق ہے؟
:جواب
ان دونوں میں فرق یہ ہے کہ نہار عرفی طلوع مرئی کنارہ شمس ( سورج کے نظر آنے والے کنارے کے طلوع کرنے ) سے غروب مرئی کل قرص شمس ( جو سورج نظر آ رہا ہے اس کے پورے ڈوب جانے ) تک ہے۔
اور نہار شرعی طلوع فجر صادق ( صبح صادق کے طلوع کرنے سے غروب مرئی کل آفتاب ( جو سورج نظر آرہا ہے اس کے پورا ڈوب جانے ) تک ہے۔ (مثلاً سورج صبح چھ بجے نکلا اور چھ بجے غروب ہوا تو عرفی دن ۱۲ گھنٹے کا ہوا، اور صبح صادق اگرپونے پانچ بجے ہے تو شرعی دن سوا تیرا گھنٹے کا ہوا ) ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 327