:سوال
اگر کوئی شخص نماز میں سورہ فاتحہ میں لفظ نستعین اور مستقیم کی جگہ نسعین اور مسقیم تاء کے بغیر پڑھے تو اس کی نماز باطل ہو جائے گی یا مکروہ ہو گی یا نہیں ہو گی ؟
:جواب
نماز ہو جائے گی ،لا جل الادغام( ادغام کی وجہ سے)مگر کراہت ہے
لاجل الأحداث فلا ادغام صغيرا في الفاتحة كما نص عليه في غيث النفع
کیونکہ اس نے یہ خود ایجاد کیا ہے فاتحہ میں امام ادغام نہیں ہے جیسا کہ غیث النفع میں اس پر تصریح موجود ہے
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 329