:سوال
زید مسلمان حنفی ( جو کہ) نصرانی کے یہاں ملازم تھا اور اسکا جھوٹا کھایا کرتا تھا مسلمانوں نے اس سے منع کیا مگر زید باز نہ آیا اور اس کے مرنے پر جمیع مسلمانوں نے اس کی تجہیز و تلقین نماز جنازہ سے انکار کیا بالآخر چند مسلمانوں نے نماز جنازہ پڑھ کر دفن کیا اگر ایسا موقع آئندہ آئے تو کیا کرنا چاہیے؟ زید کے گھر والوں سے کیا برتاؤ کرنا چاہیے؟ کیونکہ زید کے یہاں کا کھانا وغیرہ بند کر دیا گیا ہے۔
:جواب
مسلمانوں کو نصرانی کا جھوٹا کھانا بہت شنیع و بد ہے لیکن اگر مذہب میں کچھ فرق نہ تھا تو اس بد حرکت سے کافر نہ ہوا مسلمانوں پر اس کی تجہیز و تکفین و جنازہ کی نماز لازم تھی مگر یہ کام فرض کفایہ ہے بعض نے کر لیا سب پر سے اتر گیا ہر مسلمان کا اس میں شریک ہونا ضروری نہیں ، اگر کوئی نہ کرتا تو سب گنہگار ہوتے ۔ آئندہ کے لیے بھی یہی احکام ہیں اس فعل میں اس کے گھر والوں کا کوئی قصور نہ تھا ان پر تعزیر بیجا ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 169