:سوال
زید کی عمر ابھی پندرہ سال سے تین ماہ کم ہے اور وہ احتلام نہ ہونا ظاہر کرتا ہے، وہ نا بالغ ہے یا بالغ ؟
:جواب
جبکہ ہنوز پندرہ سال کامل نہیں اور وہ احتلام نہ ہونا ظاہر کرتا ہے تو اس کی تکذیب کی کوئی وجہ نہیں قول اس کا واجب القبول ہے۔ ۔ غرض پورے تمام پندرہ درکار ہیں ایک دن بھی کم ہو تو بے اقرار یا ظہور آثار حکم بلوغ نہیں ہو سکتا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 477