:سوال
اگر کوئی شخص مردے نہلائے ، تو کیا اس کے پیچھے نماز جائز ہے؟
:جواب
میت مسلم کو نہلا نا فرض ہے اور فرض کے ادا کرنے میں اجر ہے، اور اگر وہاں اور بھی کوئی اس قابل ہو کہ نہلا سکے تو اس کے نہانے پر اجرت لینا بھی جائز ہے بہر حال اس سے امامت میں کوئی خلل نہیں آتا اور اگر وہاں کوئی دوسرا ایسانہ ہو کہ نہلا سکے تو اب اس پر نہلا نا فرض عین ہے اور اس پر اجرت لینا حرام ، ایسا کرے گا تو فاسق ہوگا اور اس کے پیچھے نماز مکروہ تحریمی اور اس کا امام بنانا گناہ ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 578