:سوال
امام کو سہو ہوا یعنی کھڑا ہونا تھا بیٹھ گیا یا برعکس اس کے تو کوئی مقتدی بجائے تسبیح ( سبحان الله ) کے تکبیر (اللہ اکبر ) کہہ دے تو نماز میں اس کی کچھ قباحت و خرابی تو نہیں آئے گی ؟ اور جو شخص یہ کہے کہ امام کو اگر قعدہ کرتا ہے تو لفظ التحیات کہنا چاہئے اور جو قیام کرنا ہے تو اللہ اکبر یعنی جو نسار کن کرنا ہے اس میں کا پہلا لفظ کہنا چاہئے ، اس کی یہ بات صحیح ہے یا غلط؟
:جواب
نماز میں اللہ اکبر یا التحیات کہنے سے خرابی نہیں ، اور سنت سبحان اللہ کہنا ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 214