مقیم یا مسافر کا مسجد میں قیام کرنا کیسا؟
:سوال
امام مسجد اور عوام مسلمین جن کے پاس رہنے سونے کو مکان ہیں وہ مسجد میں کسی وقت سو سکتے ہیں یا نہیں نیز ایسے مسلمان مسافر جو آج کل شہروں میں آیا جایا کرتے ہیں اور چندے لے کر گزارہ کرتے ہیں انھیں مسجدوں میں رکھنا اور وہ وہاں پر بطور گھروں کے رہیں، سوئیں، کھائیں پئیں، کیا جائز ہے؟
: جواب
صحیح و معتمد یہ ہے کہ مسجد میں کھانا پینا ہونا سوا معتکف کے کسی کو جائز نہیں ، مسافر یا حضری اگر چاہتا ہے تو اعتکاف کی نیت کیا دشوار ہے، اور اس کے لئے نہ روزہ شرط نہ کوئی مدت مقرر ہے، اعتکاف نفل ایک ساعت کا ہو سکتا ہے، مسجد کو گھر بناناکسی کے لئے جائز نہیں ، وہ لوگ بھی بہ نیت اعتکاف رہ سکتے ہیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 95

مزید پڑھیں:لوگ مسجد میں گالی گلوچ کریں تو ان لوگوں کے لئے کیا حکم ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 502

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top