منفرد کا دو ستونوں کے درمیان کھڑے ہو کر نماز ادا کرنا کیسا؟
:سوال
منفرد (اکیلے نمازی ) کادر ( دوستونوں) میں کھڑے ہو کر نماز پڑھنا کیسا ؟ اسی طرح مقتدی اور امام کے لئے حکم ہے ؟
:جواب
تنہا ایک شخص کہ نہ امام ہے نہ مقتدی بلکہ اپنی نماز جدا پڑھ رہا ہے اسے در میں کھڑے ہو کر اپنی نماز پرھنے میں حرج نہیں ہے اور مقتدی کو در میں کھڑا ہونا ممنوع ہے مگر بضرورت کہ جگہ نہیں ہے یا مثلا مینہ برس رہا ہے۔ یہ حکم منفرد مقتدی کے لئے تھا۔ رہا امام اس کے لئے ہمارے امام اعظم رضی اللہ تعالی عنہ نے فرمایا ہے کہ در میں کھڑے ہونا مکروہ ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 318

مزید پڑھیں:امام کا محراب میں کھڑے ہونے کی کراہت کا کیا سبب ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  مسجد میں دنیا کی باتیں کرنا کیسا ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top