: سوال
بزرگوں کے مزار سے جو چراغ کی روشنی غیبی ہوتی ہے، یہ کیسی ہے؟ اور اس سے اس صاحب مزار کی بزرگی ثابت ہوتی ہے یا نہیں؟
:جواب
اگر من جانب اللہ ہے تو ضرور بزرگی ثابت ہوتی ہے اگر بزرگی ثابت ہے منجانب اللہ ہے ورنہ امر محتمل ( مشکوک بات ) ہے ، شیطان بھی بہت کرشمے دکھاتا ہے ، حضور سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی ازواج مطہرات سے ایک بی بی جب اندھیرے میں جاتیں ایک شمع روش ہو جاتی ، ایک روز حضور نے ملاحظہ فرمایا اور فرمایا کہ یہ شیطان کی جانب سے ہے، پھر ایک ربانی نوران کے ساتھ فرماديا كمافي بهجة الاسرار ومعدن الانوار ( جيسا كه بهجة الاسرار و معدن الانوار میں ہے)
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 536