میلاد شریف میں نہ آنے والے کے پیچھے نماز کا حکم؟
:سوال
میلاد شریف کی مجلس کے حاضر نہ ہونے والے کے پیچھے اور وقت ولادت قیام سے کراہت کرنے والے کے پیچھے نماز درست ہے یا نہیں؟
: جواب
مجلس مبارک کی عدم حاضری اور قیام سے کراہت اگر بر بنائے وہا بیت نہ ہو مثلاً اس وقت حاضری کی فرصت نہیں کسی امر اہم میں مصروف ہے یا وہاں پڑھنے والا روایات بے اصل یا نظم و نثر خلاف شرع پڑھے گا یا صاحب مکان سے دینی یا دنیوں مخالفت ہے جس کا الزام شرعاً اسی صاحب مکان پر ہے ۔ ۔ نہ اصول وہابیت مان کر ، تو ان صورتوں میں اُس کے پیچھے نماز درست بلا کراہت ہے، مگر ان بلاد میں صورت انکار و کراہت بے ضلال اصول وہابیت نہیں پائی جاتی مجلس مبارک و مقدس سے یہاں وہی منکر ہیں جو وہابی گمراہ خاسر ہیں اور وہابیہ کے پیچھے نماز نا جائز و گناہ۔
(ج6،ص502)

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 501

مزید پڑھیں:صحیح العقیدہ عالم کی جگہ جاہل کو امام بنانے والے کا شرعی حکم
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  جمعہ کا امام کون ہو سکتا ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top