میت کے نماز روزے کے لئے حیلہ کرنا کیسا ہے؟
:سوال
میت کے نماز روزے کے لئے جو حیلہ کیا جاتا ہے کہ کفارہ میں قرآن شریف دیا جاتا ہے، یہ کیسا ہے؟
:جواب
قرآن مجید کسی مسلمان کو دے کر اس کا ثواب میت مسلم کو پہنچانا جائز ہے، کفارے کے عوض میں قرآن مجید دے کر جو حیلہ یہاں عوام میں رائج ہے محض باطل و بے سود ہے، بلکہ بحال وصیت (اگر میت نے وصیت کی ہو تو ) ثلث مال (تہائی مال ) یا با جازت ورثہ بالغین (بالغ ورثہ کی اجازت سے ) اس سے زائد، اور بلا وصیت جس قدر مال پر وارث عاقل بالغ چاہے اگر کفارہ واجبہ کی قدر کو کافی نہ ہو بطریق دور پورا کریں یعنی ایک بار فقیر کو دے دیں اس قدر کا کفارہ ادا ہوا، فقیر بعد قبضہ پھر اسے اپنی طرف ہبہ کر دے۔ وارث پھر فقیر کو کفارہ میں دے، یہاں تک کہ الٹ پھیر میں قدر کفارہ تک پہنچ جائے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 643

مزید پڑھیں:عرس کروانے پر جنت میں جانے کی بشارت
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  کھانا اور جنازہ تیار ہو تو جنازہ ادا کریں گے یا کھانا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top