:سوال
میت کے اہل خانہ کا اس لئے بیٹھنا کہ ان سے تعزیت کریں کیسا ہے؟
:جواب
اولیاء (رشتہ داروں) کا خاص اس قصد سے بیٹھنا اور لوگوں کا ان کے پاس ہجوم و مجمع کرنا خواہ قبل دفن ہویا بعد، اسی وقت اگر ہو یا کبھی مکان میت پر ہو یا کہیں اور ، بہر طور ( بہر صورت ) جائز و مباح ہے جبکہ منکرات شرعیہ سے خالی ہو، مگر اس کا نہ کرنا افضل ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 400