:سوال
مسجد میں استعمالی جو تا رکھنا چاہئے یا نہیں؟
:جواب
اگر مسجد سے باہر کوئی جگہ جو تا رکھنے کی ہو تو وہیں رکھے جائیں مسجد میں نہ رکھیں اور اگر باہر کوئی جگہ نہیں تو باہر جھاڑ کر تلے ملا کر ایسی جگہ رکھیں کہ نماز میں نہ اپنے سجدے کے سامنے ہو نہ دوسرے نمازی کے، نہ اپنے رہنے ہاتھ کو ہوں نہ دوسرے نمازی کے ، نہ ان سے قطع صف ہو، اور ان سب پر قادر نہ ہوں تو سامنے رکھ کر رومال ڈال دیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 109