مسبوق کے قعدہ اولی کا طریقہ
:سوال
ایک شخص نے چار رکعت والی نماز میں سے ایک رکعت امام کے ساتھ پائی، وہ شخص جب امام کے سلام کے بعد اپنی تین رکعتیں ادا کرے گا تو قعدہ اولی ایک رکعت کے بعد کرے گا یا دو کے بعد ؟
: جواب
قول ارجح میں اسے یہی چاہئے کہ سلام امام کے بعد ایک رکعت پڑھ کر قعدہ اولی کرے پھر دوسری بلا قعدہ پڑھ کر تیسری پر قعدہ اخیرہ کرے۔ مگر اس کا عکس بھی کیا کہ دو پڑھ کر بیٹھا پہلی پر قعدہ نہ کیا پھر تیسری پر قعدہ اخیرہ کیا تو یوں بھی نماز جائز ہوگی سجدہ سہو لازم نہ آئے گا۔
:قول
یہ فیصلہ بعینها فتوی سید نا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 380

مزید پڑھیں:نابینا حافظ و قاری کو امام بنانا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  نماز میں کتنی قرآت فرض ہے اور کتنی واجب؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top