:سوال
جو شخص اپنی والدہ اور ہمشیرہ کو با وجود بیوہ اور یتیم ہونے کے کچھ نہ دے اور وہ تکالیف اٹھاتی ہوں ، اس حالت میں اگر زید صاحب نصاب ہو اور زکوۃ صدقہ ادا کرے تو وہ قبول ہو گا یا نہیں؟
: جواب
زید کی ماں اگر کوئی ذریعہ معاش نہیں رکھتی تو اس کا نفقہ زید پر فرض ہے، یوں ہی یتیم بہن کہ جس کی شادی نہ ہوئی ہو نہ اس کے پاس کچھ مال ہو، ان کو نہ دینے سے اس پر گناہ عظیم ہے۔
رہی زکوۃ ، وہ ماں کو نہیں دے سکتا بہن کو دے اور ماں کی خدمت اپنے پاس سے کرے۔ واللہ تعالیٰ اعلم
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 266