: سوال
کا شکاری کی وجہ سے بہت سارے کسانوں کی نماز قضاء ہو گئیں ، کیا قضاء نمازیں جماعت کے ساتھ ادا کر سکتے ہیں؟
:جواب
کاشتکاری خواہ کسی کام کے لئے نماز قضا کر د ینا سخت حرام و گناہ کبیرہ ہے جو ایسا کرتے ہیں سب فاسق ہیں، سب پر فوراً تو بہ فرض ہے، کیا نہیں جانتے کہ کھیتی بھی اس کے اختیار میں ہے جس نے نماز سب سے بڑھ کر فرض کی ہے اگر نماز کھونے میں تمہاری کھیتی بر باد کر دے تو تم کیا کر سکتے ہو، نماز گھنٹوں میں نہیں ہوتی تھوڑی دیر کے لئے نماز کے واسطے کھیتی کے کام کو روک دو تو نماز اور کھیتی کا مالک تمھاری کھیتیوں میں بہت برکت دے۔
جہاں سب اسی طرح کے ہوں وہاں ان سب پر تو بہ تو فرض ہے ہی ، جب تو بہ کر لیں ان میں سے جو قابل امامت ہے امامت کرے اور رافضیوں کی طرح الگ الگ نہ پڑھیں ۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ امام اور مقتدی سب کی قضا متحد ہو مثلاً سب کی آج کی ظہر یا سب کی کل کی عصر، تو جماعت ہو سکتی ہے اور اگر نماز مختلف ہو مثلاً امام کی ظہر اور مقتدی کی عصر یا امام کی آج کی ظہر تو جماعت نہیں ہو سکتی اپنی اپنی الگ پڑھیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 544