:سوال
نماز عشاء میں آخری نقل بیٹھ کر پڑھنا چاہئے یا کھڑے ہو کر ؟ سرکار اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے کسی طور پر ادافرمائے؟
:جواب
حضور پر نور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے یہ نفل بیٹھ کر پڑھے مگر ساتھ ہی فرمادیا کہ میں تمہارے مثل نہیں، میرا ثواب قیام وقعود دونوں میں یکساں ہے تو اُمت کے لئے کھڑے ہو کر پڑھنا افضل اور دو تا ثواب ہے اور بیٹھ کر پڑھنے پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 421