:سوال
جو کھانا بزرگان دین یا عام مسلمانوں کے ایصال ثواب کے لئے پکایا جائے ، کیا وہ اغنیاء کھا سکتے ہیں؟
:جواب
اغنیاء بھی کھا سکتے ہیں ، سوا اس کھانے کے جو موت میں بطور دعوت کیا جائے وہ ممنوع و بدعت ہے، اور عوام مسلمین کی فاتحہ چہام، بری ، ششماہی کا کھانا بھی اغنیاء کو مناسب نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 610