کون کون سے نفل روزوں کی فضیلت احادیث میں ذکر ہے؟
:سوال
اور کن روزوں کے فضائل احادیث میں آئے ہیں ؟ نفل روزے سے روکنا کیسا ہے؟
:جواب
احادیث صحاح و حسن و صوالح میں اور بھی بہت روزوں کے فضائل آئے ہیں جیسے شش عید ( عید الفطر کے بعد کے چھ روزے) وایام بیض ( ہر مہنے کی 13,14,14 کے روزے ) کہ دونوں میں ہر ایک سال بھر کے روزوں کا ثواب لاتا ہے۔ روزه دوشنبه (پیر کا روزه ) وروز پنجشنبه (جمعرات کا روزه) و روزه چهارشنبه و پنجشنبہ ( بدھ اور جمعرات کا روزہ) کہ دوزخ سے آزاد ہیں اور روزہ چہارشنبه و پنجشنبه و جمعہ ( بلادہ، جمعرات اور جمعہ کے روزے) کہ جنت میں گوہر و یا قوت وزبر جد کا گھر بناتے ہیں۔ بلکہ روزہ جمعہ یعنی جب اس کے ساتھ پنجشنبہ یا شنبه ( جمعرات یا ہفتہ ) بھی شامل ہو مروی ہوا کہ دس ہزار برس کے
روزوں کے برابر ہے۔
روزہ سے منع کرنا خیر سے منع کرنا اور مناع للخر (خیر سے روکنے والا ) کے وبال میں داخل ہونا ہے جب تک ذات یا عارضاً ممانعت شرعیہ نہ ثابت ہو۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر10، صفحہ نمبر 653

مزید پڑھیں:رمضان کے بعد سب سے افضل 27 رجب کا روزہ ہے، یہ کہنا صحیح ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  نماز عید الاضحی کے خطبہ کے دوران نعت یا سلام پڑھنا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top