کیا حضور اقدس ﷺ کی نماز جنازہ پڑھی گئی یا نہیں؟
:سوال
کیا حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی نماز جنازہ پڑھی گئی یا نہیں؟
: جواب
جنازہ اقدس پر نماز کے باب مختلف ہیں، ایک کے نزدیک یہ نماز معروف نہ ہوئی بلکہ لوگ گروہ در گروہ حاضر ہوتے اور صلوۃ و سلام عرض کرتے بعض احادیث بھی اس کی مئوید ہیں۔
اور بہت علماء یہی نماز معروف مانتے ہیں، امام قاضی عیاض نے اس کی تصحیح فرمائی ، سید ناصدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ تسکین فتن و انتظام امت میں مشغول، جب تک ان کے دست حق پرست پر بیعت نہ ہوئی تھی، لوگ فوج فوج آتے اور جنازہ انو ر پر نماز پڑھتے جاتے ، جب بیعت ہوئی، ولی شرعی صدیق ہوئے ، انھوں نے جنازہ مقدس پر نماز پڑھی، پھر کسی نے نہ پڑھی کہ
بعد صلوة ولی پھر اعادہ نماز جنازہ کا اختیار نہیں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 314

مزید پڑھیں:درود شریف کی جگہ صلعم وغیرہ لکھنا کیسا ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  مذہب تبدیل کرنے والے کو امام بنانا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top