:سوال
الوداع شریف کوئی عمل شرعی میں نقص رکھتا ہے اور یہ عمل درست ہے یا نا درست؟
: جواب
الوداع کہ رائج ہے نہ کوئی شرعی حکم ہے نہ اس سے منع شرعی ، ہاں علماء اس کا التزام نہ کریں، کبھی ترک بھی کریں کہ عوام واجب نہ سمجنے لگیں، اور کچی الوداع قلب سے ہے کہ رمضان شریف کے آنے سے خوش ہو اور جانے سے غمگین، اور اگر یہ حالت ہو کہ آنا ہار تھا اور جانے کے لئے گھڑیاں گنیں تو جو جھوٹی الوداع ہے ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 454