:سوال
ابوداؤد کی حدیث میں جو حضور اقدس اللہ تعالی علیہ وسلم اورشیخین رضی اللہ تعالی عنہماکے وقت میں باب مسجد پر اذان کا ذکر ہے اُس وقت تک اذان اول شروع تھی یا نہیں ؟ اگر اس وقت میں صرف ایک اذان تھی تو جب سے دوسری اذان شروع ہوئی اُس وقت بھی بقیہ خلفائے راشدین کے وقت میں آذان ثانی باب مسجد پر ہوتی تھی یا امام کے متصل منبر کے پاس؟
: جواب
صدر خلافت امیر المومنین عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ تک وہی ایک اذ ان خطبہ تھی انھوں نے اذان اول زائد فرمائی مگر اذان خطبہ میں کوئی تبدیلی نہ کی، نہ کسی خلیفہ راشد سے اس میں کوئی تغیر منقول ، ہاں امام ابن الحاج مکی نے مدخل میں ہشام بن عبد الملک بادشاہ مروانی کی نسبت لکھا کہ اس نے سنت کو بدلا اس کا زمانہ امیر المومنین عثمان رضی اللہ تعالی عنہ سے اسی برس بعد ہوا۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 402