:سوال
کیا خطبہ جمعہ کھڑے ہو کر سننا جائز ہے؟
:جواب
خطبہ سنے کی حالت میں حرکت منع ہے اور خطبہ بلا ضرورت کھڑے ہو کر سننا خلاف سنت ہے عوام میں یہ معمول ہے کہ خطیب آخر خطبہ میں ان لفظوں پر ہاتا ہے ( ولذكر الله تعالیٰ اعلیٰ) تو اس کے سنتے ہی نماز کے لئے کھڑے ہو جاتے ہیں یہ حرام ہے کہ ہنوزختم نہ ہوا چند الفاظ باقی ہیں اور خطبہ کی حالت میں کوئی عمل حرام ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 441