:سوال
جمعہ کا امام کون ہو سکتا ہے، اور ایسا شخص جو کہ بلا وجہ شرعی امام کے ساتھ جمعہ نہ پڑھے اور جمعہ ہو جانے کے بعد اپنے لوگوں کے ساتھ آکر دوبارہ جمعہ کی نماز قائم کرے اور فتوی شرعی کوز میں پر پھینک دے، وہ شخص امام بننا چاہتا ہے ، کیا وہ امام ہو سکتا ہے؟
:جواب
جمعہ کے لئے امام وہی ہو سکتا ہے جس کا تقرر بادشاہ اسلام سے چلا آتا ہے یا وہ کہ جسے بضرورت عام مسلمان مقرر کر لیں۔ نماز جمعہ قصداً چھوڑ کر چلا جاتا اور پھر بعد ختم جماعت اپنے چند آدمیوں کو لا کر اسی مسجد میں دوبارہ خطبہ و نماز قائم کرنا ہر گز جائز نہیں، یہ پچھلی نماز نہ ہوئی، اور یہ دوسرا شخص گناہگار ہوا، اور فتوای شرعی کو زمین پر پھینک دینے سے اُس کا حکم بہت سخت ہو گیا۔ عالمگیری وغیرہ میں اسے کفر تک لکھا ہے، یہ جدید شخص امام بنانے کے لائق نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 511