:سوال
بعض خطبہ کی کتابوں میں جو لکھا ہے کہ نیچے آئے ، اوپر جائے، دائیں طرف اور بائیں طرف متوجہ ہو کر پڑھئے اس پر عمل کرنا جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
دہنے بائیں منہ پھیرنا بے اصل ہے اس پر عمل نہ کیا جائے اور ذکر سلطان کے وقت ایک پایہ نیچے اترنے کو بھی بعض شافعیہ نے قبیح بتایا، اور واقعی اگر مصلحت شرعیہ سے خالی ہو تو عبث ہے اور عبث کا درجہ مکروہ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 342