جمعہ کی نماز کے اخیر میں دو رکعت ظہر کی سنت پڑھنے کا حکم؟
:سوال
جمعہ کی نماز میں جو اخیر میں دو رکعت ظہر کی سنت پڑھتے ہیں اس کی ضرورت ہے یا نہیں؟
: جواب
جمعہ کے بعد ظہر کی سنت کا کوئی محل ہی نہیں ، نہ ضرورت بمعنی وجوب سنن میں محمل ۔ ہاں جمعہ کی سنت بعد یہ میں اختلاف ہے، اصل مذہب میں چار ہیں و علیہ المتون ) متون میں اس کا تذکرہ ہے۔) اور احوط وافضل چھ ہیں۔ مگر جب صحت جمعہ میں نزاع واشتباہ کے باعث خواص چار رکعت احتیاطی بہ نیت آخر ظہر پڑھیں تو انھیں چاہئے بعد جمعہ چار سنتیں پھر وہ چار رکعتیں پڑھ کر اُن کے بعد یہ دوسنتیں نہ نیت سنت وقت پڑھیں، جمعہ یا ظہر کی تعین نہ کریں کہ نیت ہر احتمال کو اشتمال رکھے اور ہر طرح یہ سنتیں اپنے موقع پر بالا تفاق واقع ہوں۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 326

مزید پڑھیں:مسجد میں دو امام درمیان میں پردہ ڈال کر جمعہ پڑھانا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  نماز میں قرآت کرتے ہوئے وقف نہ کیا تو کیا حکم ہے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top