جسے لوگ ناپسند کرتے ہوں اسے امام بنانا کیسا؟
:سوال
جس امام سے شہر کے مسلمان بوجہ شرعی ناراض ہوں اور اس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں تو اس حالت میں اس کا امام ہونا جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
صورت مسئولہ میں اسے امام ہونا حلال نہیں ، جو ا سے امام بنائے گا گناہگار ہوگا، حضور پر نو رسید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں ” ثلثة لا يقبل الله منهم صلوة من تقدم قوما وهم له كارهون ”تین شخصوں کی نماز اللہ تعالیٰ قبول نہیں فرماتا ایک وہ جو کسی قوم کی امامت کرے اور وہ اسے نا پسند رکھتے ہوں ۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 402

مزید پڑھیں:حرکات کو کھینچ کر پڑھنا کیسا؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  جمعہ کے لیے سلطان، نائب یا ماذون کا امام ہونا شرط

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top