:سوال
جس امام سے شہر کے مسلمان بوجہ شرعی ناراض ہوں اور اس کے پیچھے نماز نہ پڑھیں تو اس حالت میں اس کا امام ہونا جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
صورت مسئولہ میں اسے امام ہونا حلال نہیں ، جو ا سے امام بنائے گا گناہگار ہوگا، حضور پر نو رسید عالم صلی اللہ تعالی علیہ وسلم فرماتے ہیں ” ثلثة لا يقبل الله منهم صلوة من تقدم قوما وهم له كارهون ”تین شخصوں کی نماز اللہ تعالیٰ قبول نہیں فرماتا ایک وہ جو کسی قوم کی امامت کرے اور وہ اسے نا پسند رکھتے ہوں ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 402