: سوال
با وجود تعین وقت گھڑی امام کا کہنا کہ جب امام نماز کے لئے کھڑا ہو جائے وہی وقت نماز کا ہے درست ہے یا نہیں ؟
:جواب
جب وقت معین ہو چکا تو اس کے بعد دیر کر کے امام کا نماز پڑھانا اس کا حکم ابھی سوال سابق میں گزرا اور اس سے پہلے جلدی کر کے پڑھ لینا باعث تفریق جماعت ہوگا اور وہ بلاضرورت جائز نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 201