جماعت فجر قعدہ اخیرہ میں ہو تو جماعت میں شریک ہو جائے
:سوال
بکر نماز فجر کے لئے وضو کر کے ایسے وقت میں آیا امام قعدہ اخیرہ میں ہے جو سنت پڑھتا ہے جو جماعت جاتی ہے اور جماعت میں ملتا ہے تو سنتیں فوت ہوتی ہیں اس صورت میں سنتیں پڑھے یا قعدہ میں مل جائے ؟
:جواب
اس صورت میں بالاتفاق جماعت میں شریک ہو جائے کہ جماعت میں ملنا سنتیں پڑھنے سے اہم وآ کد ہے، جب یہ جانے کہ سنتیں پڑھوں گا تو جماعت ہو چکے گی بالا تفاق جماعت میں مل جانے کا حکم ہے اگر چہ ابھی امام رکعت ثانیہ کے شروع میں ہو، قعدہ تو ختم نماز ہے اس میں کیونکر امید ہو سکتی ہے کہ امام کے سلام سے پہلے یہ سنتیں پڑھ کر جماعت میں مل سکے گا۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 425

مزید پڑھیں:جماعت یا نوافل میں قرآن مکمل کرنا
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  قبر کس قدر بلند کرنی چاہئے؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top