فجر کی دو سنتیں قضا کرنے کا طریقہ
: سوال
ایک شخص نے فوت جماعت کے خوف سے سنتیں فجر کی ترک کیں اور جماعت میں شامل ہو گیا اب ووان سنتوں کو فرضوں کے بعد سورج نکلنے سے پیشتر پڑھے یا بعد ؟
:جواب
جبکہ فرض فجر پڑھ چکا تو سنتیں سورج بلند ہونے سے پہلے ہرگز نہ پڑھے، ہمارے ائمہ رحمہم اللہ تعالی عنہم کا اس پر اجماع ہے بلکہ پڑھے تو سورج بلند ہونے کے بعد دو پہر سے پہلے پڑھ لے، نہ اس کے بعد پڑھے نہ اس سے پہلے۔ اور یہ خیال کہ اس میں قصد ا وقت قضا کرانا ہے نا واقعی سے ناشی ( یہ اعتراض جہالت کی وجہ سے پیدا ہوا ہے ) ، یہ سنتیں جب فرضوں سے پہلے نہ پڑھی گئیں خود ہی قضا ہو گئیں، اُن کا وقت یہی تھا کہ فرضوں سے پیشتر پڑھی جائیں ، اب اگر فرضوں کے بعد سورج نکلنے سے پیشتر پڑھے گا جب بھی قضا ہی ہوں گی ادا ہر گز نہ ہوں گیا۔ لیکن طلوع سے پہلے قضا کرنے میں فرض فجر کے بعد نوافل کا پڑھنا ہے اور یہ جائز نہیں، لہذا ہمارے اماموں نے اس سے منع فرمایا اور بعد طلوع وہ حرج نہ رہا لہذا جازت دی۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 424

مزید پڑھیں:جماعت فجر قعدہ اخیرہ میں ہو تو جماعت میں شریک ہو جائے
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  جس آیت پر لا لکھا ہو اس پر وقف کرنا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top