:سوال
تکبیر سے پہلے کچھ لوگ بیٹھے ہوئے ہوں اور کچھ لوگ کھڑے ہوں تو کیا تکبیر شروع ہوتے ہی سب کو کھڑا ہو جانا چاہئے یا بیٹھ جانا چاہیے اگر بیٹھے رہیں تو کس لفظ پر کھڑا ہونا چاہیے اگر تکبیر شروع ہوتے ہی فورا کھڑے ہو جائیں تو کچھ حرج تو نہیں؟
:جواب
تکبیر کھڑے ہو کر سننا مکروہ ہے یہاں تک کہ علماء نے فرمایا ہے کہ اگر تکبیر ہو رہی ہے اور مسجد میں آیا تو بیٹھ جائے اور جب مکبر حی علی ا لفلاح پر پہنچے اس وقت سب کھڑے ہو جائیں
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 419