:سوال
امام کہاں کھڑا ہو ؟
;جواب
سنت یہ ہے کہ امام مسجد کے وسط میں کھڑا ہو، اگر مثلا اندر کی مسجد چھوٹی ہو اور باہر کی مسجد جنوب یا شمال کی طرف زیادہ وسیع ہو تو جب اندر پڑھا ئیں اُس حصہ کے وسط میں امام کھڑا ہو اور جب باہر پڑھا ئیں تو اس حصہ کے وسط میں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 626