:سوال
جس جامع مسجد میں ایسا امام نماز پڑھاتا ہو جو سود کا لین دین کرتا ہو ، تو کیا حکم ہے؟
:جواب
اگر اس امام کے بدلنے پر قدرت نہ ہو تو شہر میں دوسری جگہ جہاں کوئی امام صالح امامت جمعہ پڑھاتا ہو وہاں جانا واجب ہے اور اگر شہر میں دوسری جگہ جمعہ ہوتا ہی نہ ہو یا اور امام بھی ایسا نا قابل امامت ہوں تو نیا امام کتنی صحیح العقیدہ صحیح خواں ، صحیح الطهارة ، مسائل داں کہ فاسق معلن نہ ہو مقرر کریں اور اس کے پیچھے جمعہ وعیدین پڑھیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 399