:سوال
امام کا کہنا کہ ہم کو مقتدیوں کے انتظار کی ضرورت نہیں بلکہ مقتدیوں کو امام کے انتظار کی ضرورت ہے صحیح ہے یا نہیں؟
:جواب
مقتدیوں کو امام کا انتظار چاہئے امام کو تا حد وسعت مقتدیوں کا انتظار چاہئے ۔ حدیث میں ہے لوگ جلد جمع ہو جاتے تو حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ سلم جلد نماز پڑھ لیتے اور لوگ دیر میں آتے تو تاخیر فرماتے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 200