امام کا جماعت ترک کر کے دوسری مسجد میں تراویح پڑھنا کیسا؟
:سوال
ایسا شخص جو ایک مسجد میں جماعت قائم کرتا ہے، رمضان میں وہ قرآن سننے کے لئے دوسری مسجد جاتا ہے کیونکہ اس کی مسجد میں تراویح میں ختم قرآن نہیں ہوتا ، اس شخص کے جانے سے اس مسجد میں عشاء کی نماز بالکل نہیں ہوتی ، کیا یہ شخص مقیم جماعت نہیں؟ اس شخص کا قرآن سننے کے لئے دوسری مسجد میں جانا کیسا ہے؟
:جواب
ایسا شخص بلاشبہ مقیم جماعت ہے اسے چاہئے کہ نماز فرض اپنی مسجد میں پڑھا کر تراویح کے لئے دوسری مسجد میں چلا جائے کہ جب اپنی مسجد میں قرآن عظیم نہ ہوتا ہو تو دوسری مسجد میں اس غرض سے جانا کوئی باک نہیں رکھتا بلکہ مطلوب و مندوب ہے، ہاں تعطیل جماعت فرض جائز نہیں، ولہذا فرض یہاں پڑھا کر دوسری جگہ جائے۔
READ MORE  جس وقت امام آئے وہی نماز کا وقت، یہ کہنا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top