صرف امام کا مصلی پر کھڑے ہو کر نماز پڑھانا کیسا؟
:سوال
نماز میں امام کے واسطے مصلی مخصوص کرنا اور مقتدی بغیر مصلے کے قصد ا کھڑے کرنا اس نیت سے کہ امام بہ نسبت مقتدیوں کے ممتاز ہونا چاہئے مکروہ ہے یا غیر مکروہ؟
:جواب
اتفاقاً ایسا ہو جائے تو مضائقہ نہیں یا امام نے خود نہ چاہا نہ کسی مقتدی نے نہ اس لئے کہ امام و مقتدی میں امتیاز چاہے بلکہ امام کو کسی فضل دینی کی تعظیم کے لئے مثلاً وہ عالم دین ہے اس کے نیچے مصلیٰ بچھا دیا تو بھی حرج نہیں اور خاص اس نیت سے بالقصد مقتدیوں کو بے مصلی کھڑا کرنا کہ نماز میں امام و مقتدیان کایوں امتیاز ہونا چاہئے محض بے اصل و خلاف سنت اور دین میں نئی بات نکالنا ہے۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 218

مزید پڑھیں:جماعت میں صفیں بنانے میں کن کن باتوں کا خیال رکھنا چاہئے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  فقہ حنفی میں آذان مسجد کے اندر دینے کا حکم؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top