:سوال
امام کے سر پر عمامہ نہ ہو اور مقتدی کے عمامہ ہوتو کسی کی نماز میں کچھ خلل آتا ہے یا نہیں؟
:جواب
کسی کی نماز میں کچھ فل نہیں، عمامہ مستحبات نماز سے ہے اور ترک مستحب سےخلل در کنار کرا ہت بھی نہیں آتی” وذلك لأن التعميم من سن الروائد و من الزوائد حكمها حكم المستحب ،”ترجمہ اس لئے کہ عمامہ باند ھنا سنن زوائد میں سے ہے اور سفن زوائد کا حکم مستحب ولا ہوتا ہے ۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 394