:سوال
امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ کے جنازہ پر چھ مرتبہ نماز ہوئی ، اس کی کیا وجہ ہے؟
:جواب
امام ابو حنیفہ رضی اللہ تعالی عنہ کے جنازہ مبارک پر چھ دفعہ نماز ہوئی اور کثرت ازدحام خلائق ( کثیر لوگ ہونے کی وجہ ) سے عصر تک ان کے دفن پر قدرت نہ پائی (اس کی وجہ یہ ہے کہ ) پہلی نماز میں غیر ولی نے پڑھیں تو ولی کو اختیار اعادہ تھا امام کے ولی صاحبزادہ جلیل حضرت سید نا حماد ابن ابی حنیفہ تھے، جب انھوں نے پڑھی پھر جنازہ مبارک پر کسی نے نہ پڑھی۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 340