:سوال
ایک ہی چیز کے بارے میں ایک سے زیادہ موضوع احادیث ہوں ، تو کیا وہ کارآمد ہو جاتی ہیں؟
:جواب
موضوع حدیث کسی طرح کارآمد نہیں ہے اور کثرت طرق کے باوجود اس کا عیب ختم نہیں ہو سکتا کیونکہ شرکی زیادتی سے شرمزید بڑھتا ہے، نیز موضوع معدوم چیز کی طرح ہے اور معدوم چیز نہ قوی ہو سکتی ہے اور نہ قومی بنائی جاسکتی ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر5، صفحہ نمبر 534