ایک مسجد میں دو مرتبہ جمعہ نہیں ادا ہو سکتا؟
:سوال
چند اشخاص جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد میں گئے انھوں نے دیکھا جمعہ ادا ہو گیا ہے اب وہ لوگ اس مسجد میں جمعہ ادا کریں گے یا ظہر کی ادائیگی ان پر لازم ہوگی ، اگر ظہر لازم ہے تو وہ جماعت کے ساتھ ادا کریں یا تنہا ؟
: جواب
جمعہ وعیدین کی امامت ہر کوئی نہیں کرواسکتا بلکہ واجب ہے کہ وہ سلطان اسلام یا اسی طرف سے مامور ہو، البتہ ضرورت کے پیش نظر مسلمان امام جمعہ مقرر کر سکتے ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ایک مسجد میں ایک جمعہ کی اقامت کے لئے دو امام نہیں ہو سکتے لہذا ایک مسجد میں دو بار جمعہ نہیں ہو سکتا جب کچھ لوگ اس مسجد میں جمعہ نہ پا سکے تو وہ دوسری مسجد میں چلے جائیں کیونکہ مفتی بہ مذہب کے مطابق شہر میں متعدد جگہ جمعہ ہو سکتا ہے، اسی طرح اگر مقر ر امام جمعہ کو شہر یا فنائے شہر میں مسجد کے علاوہ پالیتے ہیں تو وہاں بھی جمعہ جائز ہوگا کیونکہ جمعہ کے لئے مسجد شرط نہیں اور اگر ایسی کوئی صورت نہیں تو ظہر کی ادائیگی فرض ہو گی لیکن جماعت جائز نہ ہوگی۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 353

مزید پڑھیں:جمعہ کے ساتھ نمازیوں پر ظہر ادا کرنا لازم ہے یا نہیں؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 04, Fatwa 175

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top