:سوال
تراویح کی نماز کی ایک سے زائد جماعتیں ایک مسجد ایک وقت میں ہو سکتی ہیں؟
:جواب
تراویح کی دو یا زائد جماعتیں ایک مسجد میں ایک وقت میں جبکہ ایک کی آواز سے دوسرے کو اشتباہ نہ ہو دور دور فاصلے پر ہوں جیسی مکہ معظمہ مسجد الحرام شریف میں ہوتی ہیں جائز ہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 371