فاتحہ کے بعد ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی آیات کا پڑھنا واجب
:سوال
سورۂ فاتحہ کے بعد تین چھوٹی آیات یا ایک بڑی آیت ملانا واجب ہے، اس بڑی آیت میں کم از کم کتنے حروف ہونے چاہئیں؟
:جواب
رد المحتار میں کم از کم میں حرف در کار بتائے ، وان كان فيه كلام بیناه علی هامشه، ترجمہ: اگر چہ اس میں کلام ہے جسے ہم نے حاشیہ ردالمحتار میں تحریر کیا گیا ہے۔
(348 ج 6، ص)
امام اہلسنت مجدد دین وملت امام احمد رضا خان علیہ الرحہ ردالمختار کے اوپر اپنے حاشیہ جد الممتار میں تحقیق کرنے کے بعد فرماتے ہیں ینبغى ادارة الحكم على خمسة وعشرين حرفاً اريدت المقروءات كما هو الأليق أو المكتوبات ” ترجمہ ؛ مناسب یہ ہے کہ حکم پچیس حروف پر دائر ہو چاہے مقروءات ( پڑھے جانے والے حروف ) شمار کئے جائیں اور یہی شمار کئے جانے کے زیادہ لائق ہے، چاہے مکتوبات ( لکھے جانے والے حروف ) شمار کئے جائیں۔
(جد المتار، ج 2 ،ص 163،مکتبہ المدینہ کراچی)

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 348

مزید پڑھیں:تکبیر واجب ہے یا سنت؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  اہل سنت کی مساجد میں بد مذہبوں کا کوئی حق نہیں

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top