حرکات کو کھینچ کر پڑھنا کیسا؟
:سوال
ایک مسجد کا امام آیت
إِذَا نُودِيَ لِلصَّلوةِ مِنْ يَوْمِ الْجُمُعَةِ
میں جمعۃ کو جموعۃ مع الواوصاف پڑھتا ہے، نماز کا کیا حکم ہے؟
:جواب
اشباع حرکات ( حرکات کو کھینچنا ) کہ اُن سے حروف پیدا ہو جا ئیں مثلاً فتحہ (زبر ) سے الف ، ضمہ (پیش) سے داد، کسرہ (زیر ) سے یاء۔ اس میں متاخرین سے روایات مختلف ہیں۔
اور ہمارے ائمہ متقدمین رضی اللہ تعالی عنہم کے قضیہ مذہب پر تفصیل ہے اگر وہ محل محل اشباع ( کھینچنے کامل ) ہے جیسے مقامات وقف مثلاً نعبد کی جگہ نعبد ( دال کو کھینچتے ہوئے ) ۔۔ یا فیہ، عنہ، منہ، یدخلہ، تشکر وہ دانہ میں اشباع ھا تو قطعاً مفسد نہیں ور نہ (یعنی اس صورت میں کہ وہ محل محل اتباع نہیں تو اگر اشباع سے معنی بتغیر فاحش متغیر ہو جا ئیں جیسے ربنا کی جگہ رابنا یا اللہ اکبر میں کلمہ جلالت کے عوض اللہ یا اکبر کی جگہ اکبر یا قول اصح میں اکبار یا کلمہ مہمل ہو جائے جیسے بجائے نعبد نا عبود یا الحمد کی جگہ الحامد بسکون میم تو فساد ہے ورنہ نہیں۔
مختارمحققین قول ائمہ متقدمین ہے۔ اور ظاہر الفظ جموعہ شق ثانی سے ہے کہ اس کے معنی معلوم نہیں۔
مزید پڑھیں:آدھا کلمہ پڑھنا اور دوسروں کو بھی اسی کا حکم دینا کیسا؟
READ MORE  Fatawa Rizvia jild 06, Fatwa 401

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top